اسرائیل پر فلسطینیوں کا کامیاب حملہ عالمی برادری کیلئےپیغام ہے،مولانا ہاشمی

10 اکتوبر ، 2023

کوئٹہ(پ ر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر فلسطینیوں کا کامیاب حملہ مسلم اور عرب قوم کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کیلئے ایک پیغام ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جو اسرائیلی صیہونی وجود کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کیلئے ایک پیغام ہے، خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جو اسرائیلی صیہونی وجود کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کوشاں ہیں کہ فلسطینی کاز فتح اور آزادی تک زندہ ہے۔سرزمین مقدس فلسطین پر قابض اسرائیل پر کامیاب حملہ ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کبھی بھی ناجائز اسرائیلی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرے گی۔نگران پاکستانی حکومت غاصب اسرائیل سے تعلقات کا شوشہ چھوڑنے کے بجائے فی الفور اسرائیل پر فلسطینیوں کے دفاعی حملے کی مکمل حمایت کا اعلان کرےپاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ قبلہ اول سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ امریکا، اسرائیل اور دیگر جابر طاقتوں سے مقابلے کا واحد راستہ اسلامی ممالک میں باہمی اتحاد اور بنیادی مسائل کے بارے میں متفقہ پالیسی اختیار کرنا ہے۔ اسرائیل سے دوستانہ تعلقات بحال کرنے کا جوا ایسے ہی ہے جیسے کوئی ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگائے، اس کا حتمی نتیجہ ہار ہے۔ فلسطین میں آزادی کی تحریک آج ہمیشہ سے زیادہ جوش و خروش اور طاقت سے آگے بڑھ رہی ہے، جبکہ غاصب صیہونی اسرائیل ہر وقت سے زیادہ کمزور اور نابودی کے دہانے پر کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی ہیروز انتہائی قابل تعریف ہیں، خصوصاً حماس اور القسام بریگیڈز کے ہمارے پیارے بھائی، جنہوں نے اس بہادرانہ اور وسیع پیمانے پر حملے کرکے فتح کا تاج پہنا۔