ملک بھر میں 9تا15اکتوبر، ہفتہ یکجہتی فلسطین منایا جائے گا،جماعت اسلامی

10 اکتوبر ، 2023

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت پنجاب وسطی  جاوید قصوری نےکہاہے کہ  امیر سراج الحق کی اپیل پر لاہور سمیت ملک بھر میں 9تا15اکتوبر، ہفتہ یکجہتی فلسطین منایا جائے گا۔ جس میں ہر سطح پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ امیر  لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 13 اکتوبر، بروز جمعہ کو مسجد شہدا پر بعد نماز جمعہ دوپہر ڈیڑھ بجے احتجاج کیاجائے گا۔