بینک آف اسرائیل کا پہلی بار 30ارب ڈالر اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان

10 اکتوبر ، 2023

کراچی(نیوز ڈیسک)بینک آف اسرائیل نے پہلی بار 30 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کردیا جبکہ حماس حملے کےبعد تل ابیب اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ ویلیو میں 20 ارب ڈالر کی کمی آگئی اور شیکل 7 سال کی کم ترین سطح پر ہے ۔