امریکی و بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کیلئے پروازیں روکدیں، فوربز

10 اکتوبر ، 2023

کراچی(رفیق مانگٹ)اسرائیل حماس جنگ میں ہر لمحہ صور حال بدل رہی ہے۔ امریکی اور بین الاقوامی ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے پروازیں روک دیں، اسرائیل نے شیڈو وار میں ایران پراکسیوں سے مل کر نئے محاذ پر حملہ کیا، یو اے ای کے وزیرخارجہ بن زاید نےاسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ، اسرائیل نے فلسطین کے خلاف جنگ کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے عجیب و غریب پروپیگنڈامہم کا آغاز کردیا ،حماس اسرائیل کے ساتھ اپنی جنگ کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے یوٹیوب پر اشتہار چلا رہا ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے یو اے ای کے وزیرخارجہ بن زاید نےاسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شیڈو وار میں ایران پراکسیوں سے مل کر نئے محاذ پر حملہ کیا،ایران لبنان، عراق، شام اور یمن میں ایسے گروپس یا نیٹ ورکس کی سرپرستی کرتا ہےاسرائیل سے توقع ہے کہ وہ بڑھتی محاذ آرائی میں ردعمل میں توازن رکھے گا ناصر کنانی ،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ایران کو دھمکیاں دینے والوں کو کسی بھی احمقانہ اقدام کی صورت میں تباہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گاعرب نیوز نے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے خلاف جنگ کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے عجیب و غریب پروپیگنڈہ مہم کا آغازکردیا ہے۔ اسرائیل حماس کے ساتھ اپنی جنگ کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے یوٹیوب پر اشتہار چلا رہا ہے۔’’حماس نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا" کے عنوان سے یہ اشتہار اسرائیلی وزارت خارجہ نے انگریزی میں متن کے ساتھ ایک سادہ وائس اوور کا استعمال کرتے ہوئے شائع کیا سامعین سے حمایت کی درخواست کی گئی،خبردار کیا کہ تل ابیب اپنے شہریوں کو وحشیانہ دہشت گردوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گااشتہار نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی۔