غزہ / تل ابیب/کراچی (نیوز ایجنسیز / نیوز ڈیسک) حماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی لڑائی تیسرے روز بھی جاری رہی جبکہ اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ کرکے کھانا، پانی ، بجلی ، گیس اور دیگر چیزیں بند کردیں اور سرحد پر فوجی پیشقدمی کرتے ہوئے ٹینک تعینات کردیئے، قطر نے اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے ثالثی کی کوششیں شروع کردیں تاہم صیہونی ریاست نے انکار کیا ہے۔ تیسرے روز اسرائیل نے غزہ پر اپنی وحشیانہ بمباری سے اپنے ہی 4؍ گرفتار شہری مار دیئے ،تنازع میں اب تک اسرائیلی ہلاکتیں900جبکہ فلسطینی شہداء کی تعداد 687ہوگئی، حماس نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ پر بمباری نہ روکی تو قیدی مار دیں گے تاہم حماس نے مذاکرات کیلئے بھی تیاری پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے ۔ ادھر سلامی کونسل کا اجلاس بغیر نتیجہ ختم ہوگیا اور امریکا سلامتی کونسل میں حماس حملے کی مذمت کرانے میں ناکام رہا ،چینی صدر نے بھی امریکی سینیٹرز سے ملاقات میں حماس کے حملے کی مذمت سے گریز گیا ۔ ادھر روس نے مغرب کی اسرائیل پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جوابی کارروائی مشرق وسطیٰ کو بدل کر رکھ دے گی۔ تاہم ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہےکہ ایران کیخلاف کسی بھی قسم کی احمقانہ کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیا جائےگا۔ادھر صیہونی ریاست نے لبنان نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے 3؍حزب اللہ کے تین ارکان شہید کردیئے ۔ یورپی یونین نے فلسطینی امداد پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سربراہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ محاصرے سے انسانی المیہ جنم لے گا۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیلی شہری پکڑنے کی مذمت کی جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر بمباری بند کرے اور ساتھ ہی فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اسرائیلیوں کو ہراساں نہ کریں۔ رپورٹس کے مطابق حماس کے اسرائیل پرحملےمیں کئی غیر ملکی بھی ہلاک، لاپتہ اور گرفتار ہوئے ۔ 9امریکی ، 2فرانسیسی ، ایک برطانوی ، ایک روسی ، 2یوکرینی ، 10نیپالی اور 12تھائی شہری مارے گئے۔ لڑائی کے تیسرے روز اسرائیلی بمباری سے ایک خاندان کے 19افراد سمیت 687فلسطینی جاں بحق ہوئے،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس حملوں میں 19 امریکی شہری ہلاک ہوئے اسرائیلی شہر اشکلون پر پیر کے روز بھی 100راکٹ داغے گئے، پیر کو حماس نے اسرائیلی علاقوں پر مزید4500 راکٹ برسائے۔ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اب تک ایک 1000 اسرائیلی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ فلسطین نے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کیلئےعرب وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کردی، اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے قریب 7 سے 8 مقامات پر لڑائی جاری ہے فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف حالیہ لڑائی میں دشمن کے 30سے زائد اہلکاروں کو جنگی قیدی بنایا ہے، انہیں مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا جائے گااقوام متحدہ کی ایجنسی (او سی ایچ اے) نے بتایا ہے کہ غزہ میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار 538 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔اسرائیلی بمباری سے 159 ہاؤسنگ یونٹس مکمل تباہ اور 1210 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کا جواب ʼمشرق وسطیٰ کو بدل کر رکھ دے گا۔ تہران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہےکہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی احمقانہ کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیا جائےگا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری، خزانہ ڈویژن راولپنڈی اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر محمد اکرم کو...
اسلام آباد آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔ یکم مئی 2025 سے آئندہ...
اسلام آبادبنگلہ دیش حکومت نے قطر کی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے لیے اپنے سیکڑوں فوجیوں کو بھیجنے کا...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت کےابتدائی 13 ماہ میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی کی تفصیلات سامنے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...
اسلام آبادپاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے بھارت کے اس پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ اسلام...
نئی دہلی بھارتی وزرت دفاع نے گزشتہ روز بتایا کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز...