اسرائیل نے حماس کے ساتھ ثالثی کو مسترد کر دیا

10 اکتوبر ، 2023

کراچی(رفیق مانگٹ)اسرائیل نے حماس کے ساتھ ثالثی کو مسترد کر دیا خلیجی اخبار دی نیشنل کے مطابق،قطر نے ایک معاہدے کو حاصل کرنے کے لیے بات چیت کی ہے جس کے نتیجے میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی ہوگی،ممکنہ معاہدے کے تحت 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کو بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔