نواز شریف سعودیہ پہنچ چکے فلسطینیوں کیلئے بات کریں گے، خرم دستگیر

10 اکتوبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ آج فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کوفیوں کی صفوں میں ہوں گے، حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے فلسطینی مسلمانوں کیلئے مسائل پیدا نہیں کیے،مجھے فخر ہے میرا لیڈر عمران خان کشمیر اور فلسطین پر چٹان کی طرح کھڑا تھا،ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب پہنچ چکے ہیں توقع ہے وہ وہاں فلسطینیوں کے حقوق کیلئے بات کریں گے، علی محمد خان نے کہا آخری لمحات میں قائداعظم کے لبوں پر کشمیر، مہاجرین اور فلسطین کے الفاظ تھے ، حکومت کو فلسطین کی موجودہ صورتحال پر اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔