غزہ ، جنگی جرائم پر بین الاقوامی برادری خاموش ہے، فلسطینی صحافی

10 اکتوبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے غزہ سے صحافی وفا العدینی نے کہا ہے کہ غزہ پر جنگی جرائم کئے جارہے ہیں جس پر بین الاقوامی برادری خاموش ہے، سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پہلی کامیابی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ بنانا تھی،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے اور اس کے بعد جنگ کی صورتحال نے سارے معاملہ کو الجھادیا ہے۔غزہ سے صحافی وفا العدینی نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر صورتحال بہت ہی خراب اور بھیانک ہوچکی ہے۔