بائیڈن نے اسرائیل کو نسل کشی کی کھلی چھوٹ دیدی، اسرائیلی سیاستدان

11 اکتوبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی سیاستدان اور سابق رکن پارلیمنٹ سمیع ابو شہدادہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ اسرائیل حماس کے رہنمائوں کو ماررہا ہے اور نہ ہی ان سے بدلہ لے پارہا ہے تاہم وہ غزہ کی پوری 22 لاکھ کی آبادی کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔