غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی صحافی بھی شہید

11 اکتوبر ، 2023

غزہ سٹی (اے ایف پی) غزہ میں صحافیوں کی تنظیم میڈیا یونین اور حکام نے بتایا ہے کہ غزہ سٹی پرگزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مزید چار فلسطینی صحافی شہید ہوگئے ، حماس کے زیر انتظام میڈیا تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔