اسرائیل حماس تنازع، امریکیوں کی رائے منقسم، بیانیہ کی جنگ شدید

11 اکتوبر ، 2023

کراچی (رفیق مانگٹ ) برطانوی اخبار’گارجین ‘ لکھتا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع پر امریکیوں کی رائے منقسم ہے۔ مختلف گروپس حملے کی بنیادی وجہ پر مخالفانہ خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی گروپ کا کہنا کہ اسرائیلی حکومت تشدد کے پھیلاؤ کی مکمل طور پر ذمہ دار ہے، اسرائیل نواز گروپ’ اسٹینڈ وداس‘ نے حماس حملے کوامریکا پر القاعدہ حملے سے تشبیہ دی۔ اسرائیلیوں کے لیے یہ نائن الیون کی طرح ہے۔ امریکا میں اسرائیلی فلسطینی تقسیم کے دونوں اطراف غیر معمولی اتحاد پیدا کیا، امریکا میں رائے تیزی سے منقسم ہو گئی کیونکہ بیانیہ کی وسیع جنگ نے زور پکڑ لیا ہے ، خاص طور پر حملے کی وجہ پر، اس اختلاف کے ساتھ ساتھ کہ آیا غزہ اب بھی مقبوضہ ہےکیونکہ اسرائیل کی انتقامی بمباری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔