سوڈان کا7سال بعد ایران سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان

11 اکتوبر ، 2023

خرطوم(این این آئی)7 سال سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کے انقطاع کے بعد سوڈان نے اعلان کردیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے تین ماہ بعد یہ اعلان سامنے آیا ۔سوڈانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اعلی سطح کے رابطوں کے بعد کیا گیا ہے۔