اسرائیل غزہ میں مسلسل سویلین بلڈنگز کو ٹارگٹ کررہا ہے،صحافی

11 اکتوبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے غزہ سے صحافی وفا العدینی نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل سویلین بلڈنگز کو ٹارگٹ کررہا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹ سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی کارکردگی پر کوئی منفی بات کی نہیں جاسکتی ہے، انڈیا کے میچ سے پہلے پاکستان کی طرف سے ایسی کارکردگی بہت ضروری تھی،سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کا 345رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تھا، عبداللہ شفیق اور رضوان پورا میچ میرٹ پر کھیلے،غزہ سے صحافی وفا العدینی نے کہا اسرائیلی حملوں میں پورے کے پورے محلے کھنڈرات میں بدل گئے ہیں، اسرائیلی حملوں سے ایک لاکھ 37ہزار فلسطینی دربدر ہوگئے ہیں، اسرائیلی بمباری سے 700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں 300بچے اور خواتین ہیں، اسپتال بند ہوگیا ہے۔