نواز شریف کے مینار پاکستان جلسے میں قافلوں کی آمد کا پلان مرتب

13 اکتوبر ، 2023

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مینار پاکستان جلسے میں قافلوں کی آمد کا پلان مرتب کر لیا گیا ،لاہور سمیت پنجاب اور ملک بھر سے قومی اور صوبائی حلقوں کے رہنما قافلوں کی صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور سے قومی وصوبائی حلقوں سے مقامی رہنما ،سابق ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو مجموعی طور پر 1لاکھ سے زائد کارکنان لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ لاہور کےمختلف علاقوں سے خواجہ سعد رفیق، شیخ روحیل اصغر،سردار ایاز صادق،ملک ریاض،غزالی سلیم بٹ، ، ملک سیف الملوک کھوکھر ،فیصل کھوکر ، رانا مشہود احمد و دیگر،اپنے اپنےقافلوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ حنا پرویز بٹ ماڈل ٹائون سے یوتھ ونگ کے قافلےجبکہ خواتین ونگ کی ضلعی صدر سعدیہ تیمور اور انوشے رحمان خواتین کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گی۔