پالیس کرائے کی بن گئی ،ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے، چیف جسٹس

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)پریم کورٹ میں کمیٹی میں 70 تولہ سونا ملنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے پو لیس کرائے کی پولیس بن گئی، ریاست کرپشن اور سمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے،ادارے کی عزت ہونی چاہیے،پولیس اور پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔ اایڈیشنل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سونے کی کمیٹی نکلنے پر ادا نہیں کی گئی۔ مدعی نے کہا کہ دس گرام کمیٹی میں نکلنے والا70تولہ سونا نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، یہ سونا کہاں سے آتاہے؟ اسکی قانونی حیثیت کیا ہے؟، اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، کمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی، تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔سپریم کورٹ نے غیر معیاری تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی دو لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔