دعا کریں اسرائیل اور اس کو بسانے والے تباہ ہوجائیں،خواجہ آصف

13 اکتوبر ، 2023

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کو بسانے والے تباہ ہو ں دن رات دعا کریں اپنی مساجد میں پانچ وقت دعا میں کریں صبح شام فلسطینیوں کی فتح کے لئے دعا کریں وہ بڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں ا اللہ تعالی انکو کامیابی عطا فرمائیں انکو انکے اہل خانہ کو محفوظ رکھے انکی قربانیاں قبول کر کے اللہ تعالی انکو فتح دینگے وہ جنتی بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں اسکی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں انکو اور کشمیریوں کو بھی آزادی نصیب ہو۔