اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عدالتی فیصلے سے مطمئن ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی جس میں بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹر عمیر نیازی اور بیرسٹرعلی گوہر شامل تھے جب کہ عمران خان سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عثمان یوسف کی بھی ملاقات ہوئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، انہوں نے پیغام دیا ہے کہ ملک معاشی بحران کاشکارہے اور ملک کو اس وقت مقبول رہنما کی ضرورت ہے، مقبول لیڈر صرف انتخابات کے ذریعے آسکتا ہے۔بیرسٹر علی ظفر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 90 دن میں انتخابات سے متعلق پٹیشن کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، الیکشن وقت پرہوں اور سپریم کورٹ کی سپر ویژن میں ہوں، انہوں نے کہاکہ مقبول لیڈر ہی سرجیکل آپریشن کے ذریعے معیشت ٹھیک کرسکتاہے۔علی ظفر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے مطمئن ہیں کہ ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے اور انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو الیکشن نہیں کرائے اب ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، انہوں نے کہا اپیل کا حق ہونا چاہیے یہ درست فیصلہ ہے۔علی ظفر کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی لیڈروں اور کارکنوں کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا جو خواتین جیلوں میں ہیں ان کی قانونی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف قومی مفاد کی باتیں کی ہیں، جیل سہولیات پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا وہ جیل اتھارٹی جانے اور وہ جانیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...