فیصل آبا(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں16ماہ تو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف)کو منانے میں لگ گئے کہ ہم سے معاہدہ کر لیں، سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔فیصل آباد میں تنظیمی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ12اکتوبر 1999 کو منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا، یہ نہ ہوتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، اگر 12 اکتوبر نہ ہوتا تو پاکستان جی ایٹ ممالک میں شامل ہوتا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم یہ کہتے ہیں ملک کو جو مشکل حالات درپیش ہیں ان میں نواز شریف واحد حل ہے، اگر پوری قوم نواز شریف پر یقین کرلے تو ملک بحرانوں سے نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کہا آئیں چارٹر آف اکانومی کریں، شہباز شریف نے ہاتھ بڑھایا، اس شخص نے اپوزیشن سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کیا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ چار سال تک ملک پر عذاب مسلط رہا، بدترین کرپشن تھی، فرح گوگی تعیناتیاں کرواتی رہیں، وزیراعظم ہاس پر کہا گیا فرح گوگی آئے تو چیکنگ نہ کی جائے کیونکہ وہ کچھ لاتی تھی، ہم اس مسلط بدترین حکومت کے خلاف عدم اعتماد لے کر آئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...