مودی حکومت ڈرانے دھمکانے کیلئے مافیا کی طرح کام کرتی ہے ، کانگریس

13 اکتوبر ، 2023

نئی دلی(این این آئی)انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت سچ کو چھپانے اور ڈرانے دھمکانے کیلئے مافیا کی طرح کام کرتی ہے ۔ جماعت کے سینئر رہنماجے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کا تازہ ترین شکار کمپٹرولر اینڈآڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے تین اہلکار ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیش کی گئی ایک رپورٹ میں سرکاری سکیموں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا پردہ فاش کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانیوں کی رپورٹنگ کرنے والے سی اے جی کے تین عہدیداروں کا تبادلہ مودی حکومت کی بدعنوانی کو چھپانے کے لیے کیا گیا ۔ انہوں نے تبادلوں کے احکامات فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔