انوار الحق کاکڑ سے سابق سفیر جاوید ملک کی ملاقات ، پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بحرین کے سابق پاکستانی سفیر جاوید ملک نے ملاقات کی جس میں جاوید ملک نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کارانہ سرگرمیوں میں تعاون کیلئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔وزیراعظم نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کو بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سرمایہ کارانہ اشتراک کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔