لاہور ،پیپلز پارٹی نے 18اکتوبر کو جلسے کی اجازت طلب کر لی

13 اکتوبر ، 2023

لاہور (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے انتظامیہ سے18اکتوبر کو شیڈول جلسے کی اجازت طلب کر لی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ٹان شپ مین بازار میں ہونے والے جلسے کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے، جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔