نگران حکومت سندھ کا جعلی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

13 اکتوبر ، 2023

کراچی(صباح نیوز)نگران حکومت سندھ نے صوبے میں جعلی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔حکومت نے سکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کی تفصیلات طلب جب کہ اساتذہ کی بھرتیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹر سکولز کو اساتذہ کا ڈیٹا 15 روز میں جمع کرکے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نگراں صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے کہاہے کہ پہلے مرحلے میں اساتذہ کی تعیناتی، تعلی متعلق تحقیقات کی جا ئیں گی جبکہ غیر حاضر اساتذہ کو نوکری سے نکالا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر سکولز سے 5 دستاویزات بشمول سروس بک، پہلی تنخواہ کی سلپ ، این او سی اور حاضری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔