مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں محاصرے اور سرچ آپریشن

13 اکتوبر ، 2023

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے اس دوران شمالی کشمیر سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے مدثر احمد بٹ نامی نوجوان کو ضلع بارہ مولاکے علاقے عشکارہ میں ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے اسے ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا۔ اس کے خلاف ے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ادھر ضلع ڈوڈہ کے جنگلات کے  علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔یہ کارروائی ضلع کے علاقے بھدرواہ میں دیواچن گواڈی کے جنگلاتی علاقے میں کی گئی۔فورسز کے اہلکاروں نے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرنے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔