بھارت، ٹرین پٹری سے اتر گئی،4مسافر ہلاک،100زخمی

13 اکتوبر ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) بھارتی ریاست بہار میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور100زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہلی میں آنند وہار ٹرمینس ریلوے سٹیشن سے مسافروں کو لے کر آسام جانے والی نارتھ ایسٹ ایکسپریس بہار کے شہر بکسر میں رگھوناتھ پور ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی ، ٹرین میں سیکڑوں مسافر سوار تھے جن میں سے 4 ہلاک اور 100زخمی ہو گئے ۔