باپ کےقاتل کیخلاف گواہان پرجرح ،بیٹی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

13 اکتوبر ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نےباپ کے مبینہ قاتل کیخلاف متعلقہ دستاویزات اور گواہان پر جرح کے لیےبیٹی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا، ماہم امجدنے موقف اپنایا کہ باپ محمد امجد احمد کو اسٹیٹ لائف کے آفس میں 2008 میں قتل کردیا گیا ،متعلقہ انشورنس کمپنی نے دستاویزات فراہم نہیں کیں،عدالت گواہان پر جرح اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے ۔