فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں،زمان سیفی

13 اکتوبر ، 2023

مظفرآباد (نامہ نگار) اہلسنت رابطہ کونسل آزاد کشمیر کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد زمان سیفی نے کہا ہےکہ مسلمان کشمیر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں، تحریک لبیک اور اہلسنت رابطہ کونسل آزاد کشمیر کی طرف سے دی گئی اظہار یکجہتی کال کے ضمن میں نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کے سرپرائز نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، پتھروں اور لاٹھیوں کا سامنا کرنے والے اسرائیل کو مجاہدین کے ایک ہی وار نے اسکی اوقات یاد دلا دی ہے، اب وہ عالم کفر سے بھیک مانگنے پر مجبور ہے، وحشیانہ بمباری بہادر فلسطینیوں کے جذبہ جہاد کو کسی طور بھی سرد نہیں کر سکتی، جس طرح عالم کفر متحد ہے ایسے ہی عالم اسلام کو یکجا ہو کر ناجائز اور دہشتگرد ریاست کے خلاف جرآت مندانہ اقدام کی ضرورت ہے، انہوں نے کشمیری قوم سے اپیل کی کہ آج کے دن بالخصوص فلسطینی بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں، علماء کرام جمعۃ المبارک کے اجتماع میں حرمت مسجد اقصیٰ اور جہاد اسلامی کی برکات پر گفتگو فرمائیں، نماز جمعہ کے بعد ریلیوں میں بھرپور اظہار یکجہتی اور لبیک یا اقصیٰ کے نعروں کی گونج سے عالم اسلام کے حکمرانوں کو بیدار کریں تاکہ وہ دینی غیرت کے مظہر بن کر امت مسلمہ کی صحیح ترجمانی کر سکیں۔