اسرائیل نے اپنی روش نہ بدلی توعالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، خالد فارروق

13 اکتوبر ، 2023

میرپور( جنگ نیوز)مرکزی راہنما،ممبر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ خالدفاروق ایڈووکیٹ ، ممبررابطہ کمیٹی ایم کیوایم نسرین ملک نے کہا ہے۔ اسرائیل نے اپنی روش نہ بدلی توعالمی جنگ چھڑ سکتی ہے اسرائیل عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ بن چکا ہے۔اسرائیلی صیہونی دہشت گردی نے فلسطینیوں پر ظلم و جبر، قتل و غارت گری اور فلسطینیوں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کی انتہا کردی اگر اسے روکا نہ گیا تو حالات سنگین ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خالد فاروق نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں نے اپنی زمین واگزار کرانے، اسرائیلی ناجائز قبضہ کے خاتمہ اور آزادی کے لیے اپنا جائز حق استعمال کرتے ہوئے جرات، دلیری سے پیش قدمی کی۔