مظفرآباد:محکمہ صحت نے ملیریا، ڈینگی اور ٹی بی کیخلاف آگاہی مہم شروع کر دی

13 اکتوبر ، 2023

مظفرآباد (صباح نیوز) مظفر آباد میں محکمہ صحت نے ملیریا،ڈینگی اور ٹی بی کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی ہے اس سلسلے میں مانیک پیاں میں آٹھ سوسے زائد طلبہ، طالبات کو ملیریا،ڈینگی فیور،ٹی بی/ لپروسی اور دیگر متعدی امراض سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا ۔ اس دوران دوران دوسو سے زائد مریضوں کے خون کے نمونے حا صل کیے گئے ،علاقہ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مہم میں بھرپور حصہ لیا، ان مزید کہنا تھا شہری اپنے آپ کو مچھر کے کاٹنے سے محفوظ رکھیں،مچھروں کی افزائش نسل کی جگہوں کو تلف کیا جائے، تیز بخار،انکھوں کے ڈیموں شدد،مدرد،جسم میں درد،ڈینگی فیور کی علامت ہیں، ڈینگی وائرس خطرناک ہے،اگاہی مہم کے زریعہ ہی علاقہ مکین اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، عوام الناس کے تعاون کے بغیر اس مرض کو مؤثر طریقہ سے کنٹرول نہیں کیا،جاسکتا،موجوہ ٹمپریچر ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل کیلئے سازگار ہے،،محکمہ صحت عامہ (متعدی امراض) ملیریا/ڈینگی وائرس کے لئے دستیاب وسائل بروئے کا کارہا ہے،سکواڈ نہایت دیانتداری زمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے، کیمپ/ سکولزانتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے کیئے گے اقدامات کو سراہا گیا۔