اسرائیل مسلمہ دہشت گرد ریاست ہے، عثمان حیات

13 اکتوبر ، 2023

مظفرآباد (نامہ نگار) نوجوان سیاسی و سماجی رہنما سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ویلی 4سردار محمد عثمان حیات خان عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلمہ دہشت گرد ریاست ہے، فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے جس پر اسرائیلی قبضہ کوئی غیرت مند مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ،غزہ کے معصوم شہریوں پر اسرائیل کی بمباری نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ہے، امریکہ اپنی ناجائز اولاد کو بچانے کے لیے مشرق وسطی میں داخل ہو رہا ہے، جس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔