امریکہ کی اسرائیل کو امداد فراہم کرنا قابل افسوس ہے،عشرت سجاد

13 اکتوبر ، 2023

میرپور(جنگ نیوز )سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے ،اسرائیلی صیہونی دہشت گردی نے فلسطینیوں پر ظلم و جبر، قتل و غارت گری اور فلسطینیوں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کی انتہا کردی اگر اسے روکا نہ گیا تو حالات سنگین ہوسکتے ہیں۔ اقوام عالم فلسطین پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔یورپی ممالک اور امریکہ کی فلسطین کے خلاف اسرائیل کو امداد فراہم کرنا قابل افسوس ہے۔ اسرائیل ایک جارح ملک ہے ۔سول آبادی کو نشانہ بنا کر معصوم بے گناہ افراد کو قتل کر رہا ہے۔ او آئی سی فوری اپنا کردار ادا کرئے۔مسلم ممالک اکٹھے ہو کر اسرائیل کو جنگ سے روکیں ورنہ اس کی لپیٹ میں پوری دنیا آئے گی۔ اسرائیل طاقت کے نشے میں غزہ میں معصوم لوگوں کو بے دردی سے شہید کر رہا ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی باعث تشویش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔