عوام نوازشریف کا فقید المثال استقبال کرینگے، میمونہ شاہ

13 اکتوبر ، 2023

میرپور(جنگ نیوز )مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی ر ہنما میمونہ شاہ نے کہا ہےکہ 21اکتوبر کو عوام نوازشریف کا فقید المثال استقبال کرینگے ۔ مسلم لیگ کی تقسیم کا خواب دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،آزادکشمیر میں پارٹی صدر ن لیگ آزادکشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں متحد و منظم ہیں نواز شریف کی واپسی کو مشکول قرار دینے والوں کے منہ بند ہو چکے ہیں کیونکہ میاں محمد نواز شریف نے اپنی واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں بھرپور استقبال کرے گی ۔ جس کیلئے تمام ترتیاریاں عروج پر ہے ۔ 21اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آ رہے ہیں۔