جنگلات کو بچانا مشکل ‘ تباہ کرنا انتہائی آسان ہو چکا ہے‘ ناظم جنگلات

13 اکتوبر ، 2023

مظفرآباد (جنگ نیوز ) ناظم جنگلات مظفرآباد سرکل ارشد خان نے کہا ہے کہ جنگلات ہماری نسلوں کی بقاء ہیں اور جنگلات کو بچانا مشکل اور تباہ کرنا انتہائی آسان ہو چکا ہے جس کا تدارک کرتے ہوئے ہمیں ایسے قانون بنانا ہونگے کہ کوئی درخت کو کاٹنے سے پہلے سو بار سوچے کہ یہ درخت کاٹنے سے مجھے کیا نقصان ہوسکتا ہے اور میری نسلیں تباہ ہو سکتی ہیں، اس وقت جنگلات ہمارے آلودہ ماحول کو بچانے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، سر سبز جنگلات ہی صاف ستھرا آکسیجن مہیا کرتے ہیں، ناظم جنگلات مظفرآباد سرکل ارشد خان نے کہا کہ ڈوگرا قانون کے مطابق اگر ہمارے پاؤں میں پہنا ہوا جوتا جس میں کیل لگی ہو وہ جوتا پہن کر آپ جنگل میں داخل نہیں ہو سکتے، جب پرانے دور میں گارڈ بھرتی کیا جاتا تھا تونئے بھرتی ہونے والے گارڈ کو دو سال تک سینئر گارڈ رہنمائی کرتا تھا آج ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہم اپنے اصل مقاصد سے ہٹ کر ذاتی مقاصد کو ترجیح دینے لگ جاتے ہیں۔