فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کا آج آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مظاہرہ کا اعلان

13 اکتوبر ، 2023

مظفرآباد (صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے اعلان کیاہے کہ جماعت اسلامی آج پورے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلا ف احتجاجی مظاہرے کرے گی،فلسطین پر قابض اسرائیل فاسفورس بموں سے فلسطینیوں کا قاتل عام کررہاہے،غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے جس سے لاکھوں افراد بجلی ،پینے کے پانی ،ادویات اورخوراک سے محروم ہیں،غزہ میں لاکھوں فلسطینی اور اسی طرح فلسطین کے دیگر علاقوںمیں فلسطینی مشکل ترین حالات سے دور چار ہیں،اسرائیل غزہ کو مکمل تباہ اور قبلہ اول کو گرانے کی سازش کررہاہے ،امت مسلمہ اور اس کے حکمران بیداری کامظاہرہ کریں،ان خیالات کااظہارانھوںنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انھوںنے کہاکہ لاکھوں فلسطینیوں کو بچانے اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے،اوآئی سی کا قیام ہی مسجد قصیٰ کی آزادی کے لیے عمل میںلایاگیاتھا اور اس کے منشور اور دستور میںطے ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے فوج بھیجی جائے گی اور ہر ملک پانچ پانچ ہزار فوجی دستے فراہم کرے گا،ریلیف بھی فراہم کر نے کا طے کیاگیاتھا،اب وقت آگیا ہے کہ فلسطین اور قبلہ اول کو دہشت گردصہیونیوںسے آزاد کرایاجائے،انھوںنے کہاکہ اسرائیل کی قابض فوج فاسفورس بم سکولز کالجز ، ہسپتالوںا بادیوںمیںگرارہی ہے جوانسانی حقوق او رعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اسرائیلی قابض فوج جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔انھوںنے اپیل کی ہے کہ آزاد خطے کے عوام فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں۔