قبلہ اوّل کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے، محمود الحسن

13 اکتوبر ، 2023

مظفرآباد (نامہ نگار) مسجد اقصی اور قبلہ اول کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے ۔فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے شہری بستیوں پر بارود کی برسات بدترین دہشتگردی ہے ۔اقوام متحدہ اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دے کر بلیک لسٹ کرے ۔آج جمعہ المبارک کو پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں یوم القدس و یکجہتی فلسطین کے طور پر مظاہرے اور جمعہ کے اجتماعات میں دعائوں اور استغفار کے ساتھ ساتھ مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں اور او آئی سی کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر طلب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار اتحاد تنظیمات و مدارس دینیہ آزاد کشمیر و انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے صدر امیر جے یو آئی مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ،سینئر نائب امیر و چیئر مین پارلیمانی بورڈ و رابط کمیٹی مولانا پیر مظہر سعید شاہ جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ ،چیف آرگنائزر مولانا بشارت حسین نوید ناظم اطلاعات و نشر و اشاعت مولانا حافظ عتیق الرحمن اعوان ،امیر سواد اعظم اہلسنت والجماعت مولانا مفتی محمد اختر مولانا مفتی محمود و دیگر نے کیا۔