مسلم کانفرنس خواتین ونگ مظفرآبادسٹی کی تنظیم سازی جلد ہو گی‘ سمیعہ ساجد

13 اکتوبر ، 2023

مظفرآباد ( جنگ نیوز)صدر مسلم کانفرنس خواتین ونگ سٹی مظفرآباد عابدہ منیر کی رہائشگاہ پر سٹی مظفرآباد کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں مشاورتی مینٹگ کا انعقاد کیا گیا۔ مینٹگ کی صدارت مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد نے کی جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ کوثر پروین اعوان ایڈووکیٹ، جنرل سیکر ٹری خواتین ونگ سٹی مظفرآباد مریم مبشر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں سٹی خواتین ونگ کا اعلان کیا جائے گا۔خواتین رہنمائوں کا کہنا تھا کہ خواتین ونگ کو مضبوط کیے بغیر مسلم کانفرنس کومضبوط نہیں بناجاسکتا۔ مسلم کانفرنس کو مضبوط بنانے میں خواتین کا لازوال کردار رہا ہے اور آزادکشمیر بھر میں خواتین مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گاپاکستان گھر گھر پہنچائیں گی۔