سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علما کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے فلسطین اسرائیل تنازعے میں خواتین، بزرگوں اور بچوں سمیت نہتے انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازعے کی جڑیں نوآبادیاتی ماضی میں پیوستہ ہیں اور استعماری آقائوں نے اپنے مفادات کیلئے جو فیصلے لئے ہیں ان کی سزا پوری فلسطینی قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو سخت ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور روزانہ خواتین ، بچے اورنو جوان شہید کئے جارہے ہیں، بمباری کرکے ان کے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے اور ہر وقت ان کو قابض اسرائیلیوں کے ہاتھوں ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حتی کہ ان کی روزی روٹی بھی چھینی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ حکومت اسرائیل نہ تو کسی انسانی اور منصفانہ حل کو قبول کرنے پر آمادہ ہے اور نہ عالمی برادری کے کسی امن منصوبے کو تسلیم کرنے کے لئے تیارہے ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینیوں کو مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور غزہ اور مغربی کنارے پر آباد فلسطینیوں کو ایک کالونی میں تبدیل کرکے وہاں بیرونی آبادکاروں کو بسایا جارہا ہے۔ انہوں نے افسوس کااظہارکیا کہ کہ اس تنازعے کو حل کرانے کے بجائے عالمی برادری اپنے سیاسی اور اقتصادی مفادات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کردار بھی مایوس کن ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو فلسطینی عوام پر مظالم ڈھانے کی کھلی چھوٹ مل رہی ہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...