فلسطینی عوام پر اسرائیل کے ظلم کی مذمت کرتے ہیں ‘ طاہر کھوکھر

13 اکتوبر ، 2023

مظفرآباد(جنگ نیوز )ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہےکہ کشمیری عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے ظلم وجبر کی مذمت کرتے ہیں ،فلسطین کی سرزمین مسلمانوں کا قبلہ اول ہے پوری امت مسلمہ ایک ہو جائے ہمار ے قبلہ اول کی سرزمین پر اسرائیل کی جانب سے حملوں اور بے گناہ فلسطینی عوام کا قتل عام اسرائیلی جارحیت مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،اسرائیل اس دھرتی پر ایک ناپاک وجود ہے جو خطہ اور مسلمانوں سمیت تمام دنیا کے لیئے خطرہ ہے جس کی وجہ سے پورے خطہ میں انتشار ہے ،اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی عوام سمیت عورتوں بچوں پر تشدد ان کا وطیر ہ بن چکا ہے مسلمانوں کو مذہبی آزادی نہیں ہے ان کو عبادت کرنے نہیں دی جا رہی ہے ،فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے ،فلسطینوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے فلسطینیوں کی سرزمین کو ان محروم کیا گیا۔