کوئٹہ (خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جناب جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے عدالت میں غلط بیانی کرنے پر کیو ڈی اے حکام کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دے دیا - معزز عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے جھوٹا بیان توہین عدالت کے مترادف ہے گزشتہ پیشی پر جو حکام موجود تھے وہ اس کی وجہ بتانے کے لیے عدالت میں پیش ہوں کہ عدالت عالیہ کے روبرو جھوٹا بیان کیوں کر دیا گیا اور کیوں نہ اس ضمن میں ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے- معزز بینچ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کر رہا ہے- گزشتہ سماعت پر کیو ڈی اے حکام نے عدالت کے روبرو دو ٹوک بیان دیا تھا کہ پرانی فروٹ مارکیٹ اور سبزی منڈی میں غیر قانونی قابضین کے احاطے پہلے ہی سیل Seal کر دیے گئے ہیں اس طرح ڈائریکٹر لا کیو ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ کیو ڈی اے کے سامنے والے خالی پلاٹ کو بھی غیر قانونی تجاوزات سے خالی کر دیا جائے گا- لیکن آج کی بحث میں یہ بات سامنے آئی کہ غیر قانونی عمارتوں کو ڈی سیل کرنے کے علاوہ پرانی فروٹ و سبزی منڈی یہاں تک کہ مذکورہ پلاٹ پر مزید تجاوزات قائم کر د ی گئی ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سماعت میں کیو ڈی اے حکام نے غلط بیانی کی - مزید برآں معزز عدالت نے پرانی فروٹ اور سبزی مارکیٹ اور کیو ڈی اے کے سامنے والی پیٹرولیم سروس سے منسلکہ خالی پلاٹ کے تمام لیگل الاٹیز، قانونی و غیر قانونی قابضین کو بھی نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا جو اسپیشل مجسٹریٹ کیو ڈی اے کے ذریعے بھجوائے جائیں گے جنہیں مذکورہ افراد کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے بعد دفتر ضروری کاروائی بھی کرے گا- معزز عدالت نے ڈائریکٹر اسٹیٹ کمرشل,ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ, اسپیشل مجسٹریٹ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ڈی آئی جی کوئٹہ کو بھی نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا -قبل ازیں معزز عدالت نے کیو ڈی اے کے نمائندے کی دلیل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ پرانی فروٹ اور سبزی منڈی سے متعلق تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کریں جس میں قابضین کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان سے حاصل کئی کی گئی اجازت کی روشنی میں ادائیگیوں کی تفصیلات، تجاوزات کی تفصیلات اور تجاوزات و غیر قانونی قابضین کے خلاف معاونت کے لیے ضلعی انتظامیہ اور کیو ڈی اے انتظامیہ میں ہونے والی خط و کتابت کی تفصیلات اور سیل کے گئے احاطوں کی تفصیلات بمعہ سرکی روڈ /ایسٹرن سائیڈ کے تمام الاٹیز کی تصاویری شوائد کے ساتھ تفصیلات شامل ہوں پیش کریں۔ معزز عدالت نے اگلی سماعت19 اکتوبر 2023کو مقرر کر دی۔
کراچی پاکستان سے شکست کے بعد بھارت سچ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارتی حکومت نے چین کی سرکاری...
واشنگٹن امریکہ کے محکمہ انصاف نے گزشتہ روز کہا کہ امریکی فوج کے نیشنل گارڈ کے ایک سابق رکن کو مبینہ طور پر مشی...
برلن جرمن چانسلر فریڈرک میرز نےکہا ہے کہ یورپ کی ʼمضبوط ترین روایتی فوج بنانا چاہتے ہیں۔طاقت جارحین کو روکتی...
لندن امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی خوشی ماند پڑ گئی ۔ بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کے روز...
واشنگٹن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے بنگلہ دیش کے ساتھ موجودہ کئی ارب ڈالر کے...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ خواتین وکلاء محض مؤکلوں کی وکالت نہیں کرتیں بلکہ وہ ہماری...
اسلام آبادمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی ہنگامی طور پر پاکستان کے دورے پر آ...
راولپنڈی بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید2جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے...