سائفر مقدمہ باجوہ کو بچانے کیلئے گھڑا گیا، ،چیئرمین PTI

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر مقدمہ باجوہ کو بچانے کیلئے گھڑا گیا، غداری تو میرے ساتھ ہوئی ،جیل کے حالات سے ایڈجسٹ،قرآن پاک کا مطالعہ جاری ،ایمان مضبوط ہوا،سیاسی زندگی کاجائزہ لینےکاموقع ملا،شروع میں جیل میں مشکلات دیکھیں ، اب ایڈجسٹ ہو گیا ہوں ، اب جس مرضی قید میں رکھا جائے اور جو بھی شرائط عائد کی جائیں حقیقی آزادی ، قانون کی حکمرانی اور پاکستان کے آئین کی بالادستی کی جدوجہد ، آزاد اور خود مختار انتخابات کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے اندر سے اپنی فیملی کے ذریعے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ جب وہ اٹک جیل میں غیر قانونی طور پر قید تھے تو پہلے چند دن خاصے مشکل تھے۔