عالمی برادری غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، دفتر خارجہ

13 اکتوبر ، 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کیساتھ ملکر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،غذائی اشیاء روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کیلئے کوشش کر رہا ہے، بھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے، پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی وسازگار ماحول فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، زینب عباس کیخلاف بے جا ٹویٹ پر کیس درست اقدام نہیں ، پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر بھارت سے رابطے میں ہیں ،غیرقانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا قومی مفاد میں ہے فیصلہ دہشتگردی واقعات کے پیش نظر کیا گیا ۔