زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

13 اکتوبر ، 2023

کراچی (نمائندہ جنگ) زر مبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر بینک کے ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7ارب 64 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح مجموعی ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر ہیں۔