فلسطینی اپنی سرزمین میں رہتے ہیں انہیں آزاد ریاست کا حق ہے،پیوٹن

13 اکتوبر ، 2023

ماسکو (اے پی پی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر رہتے ہیںانہیں اپنی آزاد ریاست کے قیام کا حق ہے ، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو مصر چھوڑنے کا مطالبہ امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ ان کے لیے اندازہ لگانا مشکل ہے، فلسطینی جس سرزمین پر رہتے ہیں وہ تاریخی طور پر ان کی اپنی سرزمین ہے۔