ڈربی/ناٹنگھم(امجد بیگ) آزاد کشمیر میں قوانین کا موجود نہ ہونا اور برطانیہ جیسے ملک میں سنہرے مستقبل کے خواب آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے تکلیف کا باعث بننے لگے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں ایجنٹ مافیا نے ہیلتھ کیئر ویزا کو اندھا دھند کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اور اس سلسلے میں ویزا حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، ہیلتھ کیئر ویزا پر برطانیہ آنے والے درجنوں خاندان برطانیہ میں مطلوبہ تعداد میں کام نہ ملنے پر جہاں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں وہیں پر اب تک متعدد جوڑوں کو برطانوی ایجنسیز نے ڈی پورٹ کر دیا ہے اور ان جوڑوں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے جس کا سبب ویزا ایجنٹ ہیں۔ آزاد کشمیر میں ایف آئی اے کا دائرہ کار موجود نہیں، نہ ہی دیگر لاانفورسمنٹ ایجنسیز کارروائی کرسکتی ہیں، آزاد کشمیر میں موجود ایجنٹس کی بڑی تعداد جعلی دستاویزات پر ویزے اپلائی کرتی ہے جن میں سب سے بڑا فراڈ انگلش کورس نہ ہونے پر بننے والا سرٹیفیکٹ( narak ) ہے جس کیلئے منظم مافیا تمام اسناد سرے سے آخر تک جعلی بنواتی ہے، اس کام کیلئے بڑی رقم وصول کی جاتی ہے جب کہ دوسری جانب ڈن بیس ٹیسٹ کا دھندہ بھی جاری ہے جس کیلئے بھی بڑی رقم لی جاتی ہے۔ہیلتھ کیئر اور اسٹڈی ویزا میں جعلی میاں بیوی ظاہر کرکے تمام دستاویزات جعلی بنوائی جاتی ہیں جو باقاعدہ تصدیق بھی ہو جاتی ہیں اور اس بنیاد پر باہر کا ویزا لگوایا جاتا ہے۔ برطانوی اداروں کے علم میں آنے کے بعد چھاپوں کے دوران اور ائرپورٹ پر ایسے متعدد جوڑے پکڑے گئے جن کے ویزوں کے کاغذات میں دو نمبری پائی گئی، ان کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔میرپور شہر جہاں سے برطانیہ آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے، وہاں ذرائع کے مطابق دو مقامی نوجوانوں نے ایسے ہی فراڈ کی بابت ایف آئی اے اسلام آباد کو درخواست دی جس پر کارروائی کر کے میرپور ڈی فور اور محمدی پلازہ سے دو ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...