لندن (پی اے) گرم پانی کی بوتلوں سے شدید جھلسنے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کے واقعات پر انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ ماہرین نے فیملیز کو متنبۃہ کیا ہے کہ وہ بچوں کو گرم پانی کی بوتلیں نہ دیں کیونکہ شدید جھلسنے والے بچوں کے علاج میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصارف زندگی میں اضافے سے متعلق خدشات کی وجہ سے لوگ اپنے سینٹرل ہیٹنگ سسٹم نظام کو استعمال کرنے کے متبادل ذرائع تلاش کر رہے ہیں اس سےزخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انٹرنیشنل برن انجری ڈیٹا بیس (آئی بی آئی ڈی) کے اعداد و شمار جن میں انگلینڈ اینڈ ویلز کا احاطہ کیاگیا ہے سے پتہ چلتا ہے کہ 2023کے پہلے چھ ماہ کے دوران میں بڑے برن ڈیپارٹمنٹس میں گرم پانی کی بوتلوں سے شدید زخمی ہونے والے 99افراد کا علاج کیا گیا اور یہ تعداد 2022 میں اسی عرصے کی تعداد 68سے زیادہ ہے گرم پانی کی بوتلوں سےزخمی ہونے والے بالغوں اور بوڑھوں کی تعداد میں بھی تقریباً 20فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار میں معمولی جھلسنے والے اور زخمی شامل نہیں ہیں جن کا علاج اے اینڈ ای ڈیپارٹمنٹس میں کیا جاتا ہے یعنی یہ اعداد و شمار صرف انتہائی سنگین واقعات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ریٹائرڈ کنسلٹنٹ ‘ پلاسٹک سرجن اور چلڈرن برنز ٹرسٹ کے وائس چیئرمین کین ڈن کا کہنا ہے کہ ہم نے گرم پانی کی بوتلوں سے بچوڈں کے زخمی ہونے کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ چلڈرن برنز ٹرسٹ نے برٹش برن ایسوسی ایشن کے ساتھ یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ کین ڈن کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار تشویش ناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں اور خاص طور پر ایسے حالات میں جب سرد موسم کی آمد آمد ہے اس کے ساتھ ساتھ مصمارف زندگی میں کے بڑھتے ہوئے بحران میں لوگ سینٹرل ہیٹنگ سسٹم کے متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ اس لیے ان حالات میں ہم فیملیز پر زور دیتے ہیں کہ وہ بچوں کیلئے گرم پانی کی بوتلیں استعمال کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ان گرم پانی کی بوتلوں کو گھر میں استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ان کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کے بارے میں دو اہم معلومات کو یاد رکھنا چاہئے- ان بوتلوں کو کبھی کھولتے ہوئے پانی سے نہ بھریں اور ہمیشہ گلے پر پائے جانے والے ربڑ فلاور کی علامت کو چیک کریں جو یہ نشاندہی کرتی ہے کہ یہ ہاٹ واٹر بوتل کس تاریخ مہینے اور سال میں بنائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے زائد کی بوتل کو تبدیل کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گرم پانی کی بوتلوں کے استعمال کے محفوظ طریقوں کے بارے میں آگاہی دی جانی چاہیے ۔ نیز چوٹ لگنے پر صحیح ابتدائی طبی امداد دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح سے ہم ان تباہ کن زخمیوں کی تعداد کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...