برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشت گردی کی حمایت ہوگی، ہوم سیکرٹری

13 اکتوبر ، 2023

لندن( نیوز ڈیسک)اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں برطانوی ہوم سیکرٹری کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔برطانوی ہوم سیکرٹری سویلا بریومین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشت گردی کی حمایت قرار دی جائے گی۔ہوم سیکرٹری سویلا بریومین نے کہا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا جرم کے مترادف ہے، حماس کی حمایت یا یہودیوں کو ڈرانے دھمکانے والوں سے پولیس پوری قوت سے نمٹے گی۔ہوم سیکرٹری برطانیہ کا کہنا ہے کہ پولیس حماس کے حق میں بلند کیے جانے والے نعروں پر بھی غور کرے۔سویلا بریومین نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹانے والے نعرے پبلک آرڈر کے تحت جرم تصور ہونے چاہئیں۔واضح رہے کہ غزہ کے کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں بدلنے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ہوائی، زمینی اور سمندری بمباری جاری ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں مجبوراً گھر بار چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔