لندن (نیوز ڈیسک) عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صورتِ حال تباہ کن ہے اور اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں تمام اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں، مریضوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور تمام اسپتالوں کا عملہ تھک چُکا ہے کیونکہ وہ زخمیوں کے علاج کے لیے لگاتار 24گھنٹے کام کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جاری بمباری میں بہت زیادہ شدت ہے جس کی وجہ سے تمام عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور اب اسرائیلی حکومت نے اس علاقے میں مکمل طور پر بجلی اور پانی کی سپلائی بھی معطل کر دی ہے، علاقے میں موبائل سروس بھی بری طرح متاثر ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری حیران کن ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں، اس لیے کسی بھی صورت میں جنگ رکنا چاہیے کیونکہ موجودہ صورت حال غزہ کے لوگوں کیلئے کسی سزا سے کم نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں پانی، بجلی اور ایندھن کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہےجس کی وجہ سے پوری آبادی بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق موجودہ صوتِحال کی وجہ سے غزہ کے تمام اسپتالوں میں دوائیوں اور دیگر میڈیکل سپلائیز کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...