ڈیمنشیا کے خطرات کا انحصار نسل پر ہوتا ہے، ریسرچ رپورٹ

13 اکتوبر ، 2023

لندن (پی اے) یونیورسٹی کالج لندن کی ناہید مقدم کی زیرقیادت ٹیم کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق ڈیمنشیا کے خطرات کا انحصار نسل پر ہوتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈپریشر جیسے تمام امراض ڈیمنشیا کی علامات ہیں اور ان سب کا تعلق نسل سے ہے۔ این ایچ ایس کے ریکارڈ کے مطابق 1997سے 2018کے دوران مختلف نسلی گروپوں سے تعلق رکھنے والے 8لاکھ 65ہزار 674افراد ڈیمنشیا کا شکار رہے جب کہ 2030تک برطانیہ میں ڈیمنشیا کے مریضوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر جائے گی۔ ریسرچ ٹیم کے مطابق 12.6فی صد افراد مجموعی طور پر ڈیمنشیا کا شکارہیں جن میں سفید فاموں کی شرح 16فیصد 8.6جنوبی ایشیائی، 12.1فی صد سیاہ فام اور 9.7فی صد کا تعلق مختلف نسلی گروپوں سے تھا۔ لی پیڈ کے عدم توازن سے امراض قلب جنم لیتا ہے جب کہ ہائی بلڈ پریشر سیاہ فام افراد میں ڈیمنشیا کے خطرات میں بہت زیادہ اضافہ کر دیتا ہے۔