لارڈ قربان حسین کی تعزیت

13 اکتوبر ، 2023

لوٹن ( شہزاد علی ) لوٹن کی شخصیت اسرار بٹ کی نوعمر بھتیجی کی وفات پر لارڈ قربان حسین نے اسرار بٹ کی رہائش گاہ جا کر فاتحہ خوانی کی اور سابق میئر ریاض بٹ، کامران بٹ اور دیگر خاندان کے افراد کےساتھ تعزیت کی اس موقع پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں پی پی سی لوٹن کے جنرل سیکرٹری احتشام قریشی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ، اسرار بٹ اس وقت بھتیجی کی میت میں شرکت کیلئے آزادکشمیر میں ہیں دریں اثنا سرہوٹہ نمبر 2تھاتھی کرتوٹ، کوٹلی آزاد کشمیر میں اسرار بٹ سےلوگوں نے بھتیجی کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔