موٹر وے ایم 6پر تین لاریوں میں تصادم ،جنکشن 14 بند

13 اکتوبر ، 2023

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈ موٹر وے ایم 6پر تین لاریوں میں تصادم ہونے کے باعث جنکشن 14جو سٹیفورڈ کو آتا ہے گزشتہ روز مکمل طور پر بند رہا۔ حادثہ علی الصباح پیش آیا۔ حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک شدید زخمی بتایا جا رہا، حادثے کے باعث جنکشن 14پر ڈیزل پھیلنے کی وجہ سے چاروں لینز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور ٹریفک کی روانی میں شدید تعطل پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے اپنے کاموں پر جانے والوں اور طلبہ کو شدید دشواری کا سامنا رہا، جنکشن سے گزرنے والے ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کر دیا گیا تھا، روٹ تبدیل ہونے کی وجہ سے سفر کرنے والوں کو آہستہ ٹریفک اور راستہ لمبے ہونے کی وجہ سے گھر وں تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا رہا۔ ویسٹ مڈ لینڈز موٹر وے سروس کو حادثے کی اطلاع دے کر بلا یا گیا اور زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعے رائل اسٹوک اسپتال منتقل کردیا گیا ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنکشنز بند تھے۔