ویلز کے جزیرے پر’’جِلد کھانے والا‘‘ نایاب کیڑا دریافت

13 اکتوبر ، 2023

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ کے ملک ویلز کے جزیرے پر جلد کھانے والا نایاب کیڑا دریافت کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق یہ نایاب مخلوق برطانیہ کے ویلز کے فلیٹ ہولم جزیرے پر پائی گئی ہے جس کی نسل کا نام ڈرمیسٹیس انڈولیٹس (Dermestes undulatus ) ہے فلیٹ ہولم کی کمیونٹی انگیجمنٹ آفیسر سارہ مورگن کے مطابق اس نایاب مخلوق کی خوراک مردار جانور کی جلد اور ہڈیاں ہیں۔سارہ مورگن کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ ویلز میں اس کیڑے کو دریافت کیا گیا ہے جبکہ 2020 کے بعد سے انگلینڈ میں اس کو نہیں دیکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ یہ نسل برطانیہ میں اس مخلوق کی آخری نسل ہوسکتی ہے۔